محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 25 سے 31 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، بزرگ افراد اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، جبکہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی کریں۔