پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں محبت اور رومانس کا تصور بدل گیا ہے اور اب لوگوں میں وہ جذبات پہلے جیسے نہیں رہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص آپ کو توجہ دیتا ہے یا خیال رکھتا ہے تو اسے محبت سمجھا جاتا ہے، لیکن ان کے خیال میں اب لوگ نہ تو پہلے کی طرح محبت کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں محبت کا انداز آتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق آج کے لوگ زیادہ تر اپنے مسائل اور مختلف مصروفیات میں الجھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے رشتوں میں وہ گرمجوشی اور وابستگی کم ہوتی جا رہی ہے جو پہلے زمانے میں دیکھی جاتی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی محبت ویسی نہیں رہی جیسی والدین کے دور میں نظر آتی تھی اور نہ ہی فلمی انداز کی طویل اور مثالی محبتیں اب حقیقت میں دکھائی دیتی ہیں۔
طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ لوگ مختلف آپشنز اور مصروفیات میں الجھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے رشتوں میں مستقل مزاجی اور جذباتی وابستگی کم ہو رہی ہے۔
