پندرہ سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر ویبھو سوریاونشی کو آئی پی ایل میں شامل کرنا راجھستان رائلز کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا، کم عمر کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر فرنچائز پر چائلڈ لیبر کا الزام عائد کر دیا گیا۔
آئی پی ایل ایک بار پھر تنازع کی زد میں آئی ہے، جہاں کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کی شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 15 سالہ سوریاونشی، جو راجھستان رائلز کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں، اب قانونی تنازع کا مرکز بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی کارکن سی ایم شیوکمار نائک نے راجھستان رائلز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ 15 سالہ کھلاڑی کو پروفیشنل لیگ میں شامل کرنا ‘چائلڈ لیبر’ کے زمرے میں آتا ہے۔

