ایران کی ایئرلائنز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار کے مطابق ملک میں چھ ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ہوائی اڈوں میں تہران کا امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشہد، بیرجند، گرگان اور زاہدان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی دوبارہ آپریشنل کر دیے گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے بتایا کہ ایئرلائنز اب ملکی اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔