امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے طے شدہ شرائط پر عمل درآمد نہ کیا تو اسے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور ہولناک بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران معاہدے پر راضی ہو جاتا ہے تو ‘ایپک فیوری’ نامی فوجی کارروائی ختم کر دی جائے گی اور ناکہ بندی ختم کر کے آبنائے ہرمز کو ایران سمیت پوری دنیا کے لیے کھول دیا جائے گا۔
