ڈونلڈ ٹرمپ نے فینکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری مواد تک رسائی حاصل کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر پیش رفت درست سمت میں جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر بڑے اختلافات موجود نہیں اور مذاکرات ہفتے کے اختتام پر بھی جاری رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت کسی قسم کی مالی ادائیگی شامل نہیں ہوگی، جبکہ جلد ہی ایران کی یورینیم امریکا منتقل کی جائے گی۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اس وقت جاری ہے، اس دوران ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کا امریکی صدر نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان آئندہ ہفتے کے آغاز مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
