امریکی میڈیا نے ایرانی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کے روز پاکستان میں متوقع ہے۔ تاہم سی این این کے مطابق امریکا نے اس شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ اس موقع پر امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔
دوسری جانب ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی مذاکرات میں شریک تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے کچھ معاملات پر پیش رفت کرتے ہوئے آئندہ ملاقات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
