مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود کراچی بندرگاہ پر بحری سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 جہاز بندرگاہ پر پہنچے جن میں ایک ٹینکر اور 3 کنٹینر شپ شامل تھے، جبکہ اس دوران 4 جہاز روانہ بھی ہوئے جن میں ایک جنرل کارگو اور 3 کنٹینر شپ شامل ہیں۔
پورٹ حکام کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 105,980 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا، جس میں 17,589 میٹرک ٹن برآمدات اور 88,391 میٹرک ٹن درآمدات شامل ہیں۔
کنٹینر کارگو میں برآمدی کنٹینرز 11,592 میٹرک ٹن جبکہ درآمدی کنٹینرز 20,030 میٹرک ٹن رہے۔ بلک کارگو کے تحت 346 میٹرک ٹن برآمدات اور 11,178 میٹرک ٹن درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔
برآمدات میں کلنکر 2,329 میٹرک ٹن اور چاول 972 میٹرک ٹن شامل تھے، جبکہ درآمدی اشیاء میں امونیم سلفیٹ 564، کنولا 2,446 اور سویابین 2,819 میٹرک ٹن شامل ہیں۔
لیکویڈ کارگو کے شعبے میں 2,350 میٹرک ٹن برآمدات اور 52,354 میٹرک ٹن درآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو بندرگاہ پر بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
