عورت مارچ کی سربراہ شیما کرمانی کو کراچی پریس کلب کے باہر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ موجود مزید 7 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیما کرمانی عورت مارچ کے پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کے لیے کراچی پریس کلب پہنچی تھیں، جہاں لیڈی پولیس نے مرکزی دروازے پر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو روک لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شیما کرمانی کو گاڑی سے نکال کر زبردستی اپنی گاڑی میں منتقل کیا، جس دوران انہوں نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر شیما کرمانی اور لیڈی پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی اور زور آزمائی بھی دیکھنے میں آئی، جس سے وہاں موجود افراد میں کشیدگی پھیل گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شہزادی رائے کو بھی پولیس کی جانب سے حراست میں لیا جا چکا ہے۔
