ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کے اعلان کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دوست ممالک نے امریکی تجاویز ایران تک پہنچائی ہیں، لیکن یہ مذاکرات یا گفت و شنید نہیں ہیں۔

اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بیان دیا کہ ایران کے رہنما بات چیت کو تسلیم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 103.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 91.61 ڈالر پر رہی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ بامقصد مذاکرات جاری ہیں، ساتھ ہی انہوں نے محکمہ جنگ کو ایران کے توانائی اسٹرکچر پر حملے کرنے سے بھی روک دیا تھا۔