ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔
ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے سے پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اور وہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، اور کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو دیا جائے۔
فاروق ستار نے زور دیا کہ کامران ٹیسوری کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے اور وزیراعظم اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔
