ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر عالمی اتحادیوں کے عدم تعاون پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ نیٹو کے لیے موجود رہا، مگر جب امریکا کو ضرورت پڑی تو اتحادی ساتھ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس اتحاد کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن اس کے بدلے میں اسے وہ حمایت نہیں ملی جس کی توقع تھی۔
ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مایوس کیا۔
امریکی صدر کے مطابق جنگ جیتنے کے بعد برطانوی وزیرِاعظم نے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کیا، جس پر انہیں بتایا گیا کہ اب مزید عسکری مدد کی ضرورت نہیں رہی۔
