پاکستان کسٹمز کراچی نے 12 مارچ کو سندھ حکومت کی ایک سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ قرار دے کر ضبط کیا جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات کی ملکیت ہے اور متعلقہ حکام کو اس کے تمام سرکاری دستاویزات بھی دکھائے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آؤٹ لیٹ کے ذریعے خریدی گئی تھی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کے باوجود گاڑی کو تحویل میں لینا انتہائی نااہلی اور صوبائی حکومت کے ایک محکمے کے ساتھ ناقابل قبول رویہ ہے۔
صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرے اور اس معاملے پر تحریری معذرت بھی پیش کرے۔
