پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے کرائے 26 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریڈ لائن میٹرو بس کا کرایہ راولپنڈی، لاہور اور ملتان کے لیے 40 روپے کر دیا گیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے مسافر اب صرف 25 روپے میں ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
