امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالرز روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کے لیےکہہ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز بند رہے، 4 روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے۔