وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام 31 مئی 2026 تک بڑھا دیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیول سبسڈی کی مد میں مئی کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو موٹر سائیکل فیول سبسڈی ادائیگیاں جاری ہیں جب کہ موٹرسائیکل فیول سبسڈی کےتحت 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایران امریکا جنگ کے باعث فیول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر سندھ حکومت نے عامر شہری کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت 70 سی سی موٹر سائیکل کے اونر کو بذریعہ بینک اکاؤنٹ 2 ہزار روپے فیول سبسڈی کی مد میں فراہم کیے گئے تھے۔
