ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ شریک ہیں، اہم نشست میں خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سےقبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی ایرانی وزیر خارجہ سے ایران کے قونصلیٹ میں باضابطہ ملاقات کی تھی۔
