امریکی میڈیا کے مطابق ایران محدود تعداد میں آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے، بشرطیکہ تیل کے کارگو کی تجارت چینی یوآن میں کی جائے۔
امریکی میڈیا نے ایرانی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے زیر غور ہے کیونکہ تیل کی تجارت عام طور پر ڈالر میں ہوتی ہے۔
دوسری جانب فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت کے لیے ایران سے رابطہ کیا ہے۔
