پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے، مقامی نیوز چینل سما نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سرفراز احمد نے انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ماحول اور رویوں پر بھی قومی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میٹنگ میں بعض کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ ٹیم میں جگہ صرف کارکردگی اور ڈسپلن کی بنیاد پر برقرار رہے گی۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے فٹنس معیار، فیلڈنگ اور ذمہ دارانہ کھیل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے دو ٹوک الفاظ میں کرکٹرز سے کہا کہ قومی ٹیم میں کسی قسم کی غفلت یا غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ ٹیم میں مثبت ماحول اور پروفیشنلزم کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم نے بدترین شکست سے دو چار کرتے ہوئے سیریز دو، صفر سے اپنے نام کر لی تھی۔