انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، اگرچہ اس کے پوائنٹس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انگلینڈ دوسرے، انڈیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ ساؤتھ افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں، پاکستان آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔