سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عمرے کیلئے روانہ، نہال ہاشمی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے
سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنر نے گورنر ہاؤس کے عملے سے الوداع کیا اور عید کی پیشگی مبارکباد دی، توقع ہے کہ کامران خان ٹیسوری چاند رات تک وطن واپس پہنچیں گے۔
