پاکستان کے حوالے سے سخت مؤقف رکھنے والی امریکہ کی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلسی گبارڈ نے استعفے کی وجہ اپنے شوہر میں ہڈیوں کے نایاب کینسر کی تشخیص کو قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے جمعے کے روز اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تلسی گبارڈ پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ مارچ 2026 میں امریکی سینیٹ کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران تلسی گبارڈ نے پاکستان کو اُن ممالک میں شامل کیا تھا جو امریکہ کے لیے اہم سیکیورٹی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تلسی گبارڈ 30 جون کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس آرون لوکاس عبوری ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
