اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےمجرم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس کے تحت ملزم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت میں ملزم عمر حیات کی کالز اور چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی پیش کیے گئے۔ مدعی کے وکیل نے عدالت سے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت دینے کی استدعا کی۔
دوسری جانب ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمر حیات نے اسٹیٹ کونسل اور ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جبکہ اس حوالے سے دو درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے سے یہ طے کر لینا کہ ملزم کو سزائے موت دینی ہے، ناانصافی ہوگی۔
خیال رہے کہ عمر حیات نے 2 جون 2025 کو ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اُسے قتل کیا تھا۔
