وزارت آئی ٹی کے تعاون سے ادارہ شماریات آئی ٹی مردم شماری کرے گا۔وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا مقصد نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا جمع کرنا ہے، ملک بھر سے آئی ٹی ورک فورس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا،آئی ٹی ورک فورس میں ویڈیو ایڈیٹرز، فری لانسرز اور کال سینٹر ملازمین بھی شامل ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی مردم شماری کے لیے 180 سے 200 شمار کنندگان کی بھرتی کی جائے گی،منصوبے کے تمام اخراجات وزارت آئی ٹی برداشت کرے گی۔
