سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوباما، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت تمام امریکی صدور سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواست کی تھی۔
سابق وائٹ ہاؤس چیف کے مطابق ہر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی امریکی قومی مفاد میں نہیں۔ تمام صدور نے صورتحال کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد انکار کیا۔

