روس کا این 26 فوجی طیارہ کریمیا میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا اور بعد ازاں ایک پہاڑی چٹان سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں 23 مسافر اور 6 عملے کے ارکان شامل تھے۔ روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے خبر ایجنسیوں نے بتایا کہ طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد تلاش کا عمل شروع کیا گیا، جس کے بعد ملبہ کریمیا کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔

