دبئی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

گزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں، تاہم اب دبئی آنے اور جانے والی پروازیں جزوی طور پر آپریشنل ہو رہی ہیں۔

دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے کے بعد پاکستان سے دبئی کی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ آج پاکستان بھر سے دبئی سمیت مشرق وسطیٰ کی 100 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مسقط، شارجہ اور ابوظبی کی 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں۔