پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت آئندہ 3 سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بتایا کہ کرکٹر گزشتہ روز میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، بعدازاں انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ ہوئے، رپورٹس کی روشنی میں کرکٹ کا ری ہیب کروایا جائے گا جس میں 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔

خیال رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی ہے، سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 15 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔