سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ولی عہد اور پاکستانی وزیراعظم نے دنیا اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر حالیہ عسکری تنازع کے اثرات پر خصوصی گفتگو کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی طویل المدتی مدد اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ مشکل صورت حال میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا اور خطے میں امن کی کوششوں میں ساتھ دے گا۔
اس ملاقات میں سعودی گزٹ کے مطابق جنرل انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے صدر خالد الہمدان بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے آرمی چیف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے علاوہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
