اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس ارباب طاہر نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا اسپیشلسٹ ہیں، انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ مریض کو کتنے دن یا ماہ رکھا جائے، اور اس حوالے سے تمام ذمہ داری وکیل اور متعلقہ حکام کی ہوگی۔
عدالت نے بعد میں کہا کہ میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں، ساتھ ہی بورڈ میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کرنے کا حکم کر دیاگیا۔
عدالت نے جیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
