سری لنکا کی ایک عدالت نے حکم دیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایرانی جنگی جہاز پر حملے میں شہید ہونے والے 84 ملاحوں کی لاشیں ایران کے سفارت خانے کے حوالے کر دی جائیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا کو گزشتہ ہفتے سری لنکا کے ساحل کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بھارت کی جانب سے منعقدہ بحری مشقوں سے واپس لوٹ رہا تھا۔
سری لنکن بحریہ کے ترجمان کے مطابق جہاز ڈوبنے کے بعد اب تک 87 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ کے مطابق اس جنگی جہاز پر تقریباً 180 افراد سوار تھے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

