کراچی:اسٹاف رپورٹر:
ایف آئی اے کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ، امیگریشن حکام کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کاررائیاں کی گئی ہیں جس کے دوران متحدہ عرب امارات سے آنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے، ملزمان یو اے ای میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ملزمان میں بختیار، عدنان اشرف، محمد جمشید اور سکندر عباس شامل ہیں ملزمان کا تعلق حافظ آباد، منڈی بہاولدین اور گجرانوالہ سے ہے گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ملزمان کو یو اے ای حکام نے گرفتار کیا اور سزا مکمل ہونے پر پاکستان ڈیپورٹ کیا۔ ملزمان کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر یو اے ای سے بے دخل کیا گیاہے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش کا آغازکردیا گیاہے ۔
