پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے جاری بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہو چکے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 20 بچے، پانچ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 36 مرد، 11 خواتین اور 38 بچے ہیں۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع جیسے ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔
