مقامی پولیس کے مطابق 15 سالہ مناہل بتول کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ فیروز والا کی آبادی لبان والا میں پیش آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مناہل بتول کے اہلخانہ شادی پر گئے ہوئے تھے اور وہ معذور بھائی کی دیکھ بھال کے لیے گھر میں ہی موجود تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر معذور بھائی کے سامنے مقتولہ سے زیادتی کی اور پھر تیزدھار آلے سے اس کا گلا کاٹ کر فرار ہو گئے۔
اہلخانہ واپس آئے تو مناہل کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس بھجوادی ہے۔
