وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف اہم سرکاری اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے بھی ملیں گے، جن کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات کر کے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔
دورے کے دوران کراچی کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
