پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک خاتون مداح سے ویڈیو کال پر ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی مداح کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کر رہی ہیں، جس دوران خاتون نے ان کی اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی اور رمضان کے روزوں سے متعلق بھی سوال کیا۔
ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ان کے روزے اچھے گزر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی جاری ہے۔ اس موقع پر خاتون نے ان کے ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ کی تعریف بھی کی۔
گفتگو کے دوران مداح نے اداکارہ سے شادی کے بارے میں سوال کیا جس پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی، آپ دعا کریں ہو جائے، جس پر خاتون نے ان کے لیے اچھے نصیب کی دعا کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
