بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے تین سال بعد ان کے اے آئی ٹور کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ ٹور کا اعلان کیا ہے، جس میں اس سال عالمی سطح پر اے آئی کی مدد سے گلوکار کا ڈیجیٹل کردار پیش کیا جائے گا۔
ٹور کے دوران سدھو موسے والا کا اے آئی سے تیار کردہ کردار مختلف ممالک میں مظاہرے کرے گا، جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
پاکستان میں ٹور کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کر دیا تھا۔ ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک نمایاں اور وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والا واقعہ سمجھی جاتی ہے۔
