بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر نینا گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے نینا گپتا اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد میں اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈنا کی شادی کے استقبالیہ میں شریک ہوئیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور سچ یہ ہے کہ ساڑھی کا کپڑا بہت موٹا تھا جس کی وجہ سے وہ تقریب میں موٹی نظر آ رہی تھیں۔ نینا گپتا نے مزاحیہ انداز میں کہا، ‘مجھے بس یہی چاہیے، حقیقی زندگی کی بدھائی ہو’۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمر میں حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں سن کر خوشی ہوئی کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔
