پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا، جس پر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی نے شو میں مجھ سے یہ سوال پوچھا ہے۔
رابعہ انعم نے کہا کہ میں اس کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گی، لیکن یہ سچ ہے کہ اُس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہوں نے شادی سے انکار کیا اور ان کی فیملی نے بھی اس تجویز کو قبول نہیں کیا، جس کی وجہ سے شادی ممکن نہ ہو سکی۔
رابعہ انعم نے دوران شو اس ہوسٹ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
