ویب ڈیسک :
قومی ائیر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں رواں ماہ بحال ہوجائیں گی۔طویل عرص بعد برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فارن ائیرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے تحت پی آئی اے برطانیہ میں اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھ سکتی ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا کہناہے کہ یہ آخری دستاویز تھی جو دونوں ملکوں میں کمرشل پروازوں کے لیے درکار تھی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پہلی پرواز مانچسٹر جائیگی۔ جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ پرواز کے لئے طیارے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں
بڑی خبر۔پاکستان سے برطانیہ پروازیں بحال۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز مانچسٹر جائیگی
