ویب ڈیسک:
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے اعلامئے کے مطابق پاکستانی عوام کی امنگوں کا ہر صورت احترام کیا جائے گا،بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرنال عمل ہے کانفرنس میں آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی بھی ہدایت دیں اعلامئے کے مطابق اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ مسلح افواج دفاع وطن کے لئے اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

