ایف آئی اے کا انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کیلیئے رابطہ

سلور نوٹس کے زریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائینگی، ایف آئی اے زرائع

سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاونٹس سیز کروائے جا سکیں گے، زرائع ایف آئی اے

ارمغان کا منی لانڈرنگ کا پیسہ پاکستان لانے کے لیئے بھی سلور نوٹس کے زریعے درخواست کی جائے گی، زرائع

سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثہ جات کی کھوج لگائی جا سکے گی، زرائع

انٹرپول کی جانب سے آج تک صرف ایک سلور نوٹس جاری کیا گیا ہے، زرائع

ارمغان کا سلور نوٹس دنیا بھر میں انٹرپول کی جانب سے جاری ہونے والا دوسرا نوٹس ہوگا، زرائع