شوبز ڈیسک:

بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کی ایک لمبی فہرست ہے۔اس فہرست میں دور حاضر کی خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہوگئیں ہیں ہانیہ عامر نے انڈین فلم سردارجی تھری میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اس فلم میں پاکستانی کامیڈین ناصر چنیوٹی بھی اپنی ادکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ہانیہ عامر کی اس بھارتی فلم کی شوٹنگ تقریبا مکمل کرلی گئی ہے اس فلم میں ہانیہ عامر کے کردار کو بھارتی انڈسٹری میں کافی پسند کیا گیاہے

یادرہے کہ اس وقت پاکستانی ادارکار فواد خان بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں ۔ ہانیہ عامر کے ساتھ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں ہیں انکے ساتھ ہانیہ عامر کی کیمسٹری بھی کمال کی دکھائی دی ہے دونوں کے مختلف کانسرٹ کے دوران جذبات بھی دنیا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھے ہیں ۔ پنجابی زبان میں بننے والی اس فلم میں کام کرنے کے بعد ہانیہ عامر کو بالی وڈ کے کئی پروڈیوسر نے آفرز دینا شروع کردی ہے ۔ انڈین میڈیا کے مطابق ہانیہ کو اس وقت رنبیر اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفرز موجود ہیں۔