نیوز ی لینڈ نے پاکستان سے جاری سیریز کے لئے ارسلان عباس کو ٹیم میں شامل کیا ارسلان عباس کا تعلق پاکستان سے ہے انکے والداظہر عباس نے پاکستان سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے اظہر عباس کا تعلق جنوبی پنجاب کے مشہور شہر خانیوال کے گاوں روشن پور سے ہےاظہر عباس جب نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تو اس وقت ارسلان کی عمر ایک برس تھی انکا کہنا ہے کہ ارسلان ڈھائی سال سے نیوزی لینڈ سے کرکٹ کھیل رہاہے اور اسکی پرفارمنس کی بدولت اسکو ٹیم میں جگہ ملی ہے اور انکو امید ہے کہ انکا بیٹا پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کسی قسم کا دباو محسوس نہیں کرے گا اور اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرے گا

ارسلان عباس کے والد نے نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے اور انکا کہنا ہے انکا خواب تھا کہ انکا بیٹا کرکٹر بنے اور خوب نام کمائے ارسلان عباس نے کرکٹ اپنےوالد ۔ سے سیکھی ہے جو اس وقت نیوزی لینڈ کی ایک ڈومیسٹک ٹیم کے کوچ ہیں۔