
شوبز ڈیسک۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو بہترین اداکاری پر برطانیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے جوبلی روم میں ‘سٹار آف پاکستان’ ایوارڈ دیا گیا جسے ایم پی افضل خان اور دیگر نے پیش کیااداکارہ نے پارلیمنٹ سے ایوارڈ لینے کی اپنی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ‘یہاں آنا ایک اعزاز کی بات ہے، ہمیں پاکستان پر فخر کرتے رہنا چاہیے اور اپنے پلیٹ فارم کو اپنے ملک کو مثبت انداز میں پیش کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے

