اسپورٹس ڈیسک :
انڈین پرئیمیر لیگ ایک بار پھر گیندوں بازوں کے لئے ڈراونا خواب بن گئی ہے،انگلستانی تیز گیند بازجوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کرتاریخ میں اپنا نام ناپسندیدہ کرکٹرز کی فہرست میں درج کرالیا ہے۔
آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں جوفرا آرچر کی بلے بازوں نے کھل کر دھلائی کی ،سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بولرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔
اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔
آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیے، جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے بولر موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 4 اوورز میں 73 رنز دیے تھے ۔ جوافرا آرچرکا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہیں گے کہ یہ انکے لئے برا دن تھا۔
