اسپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کرکٹ ٹیم پر سے شکست کے سائے ٹلنےکا نام ہی نہیں لے رہے ہیں ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں بدترین شکست کےبعد نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو بری طرح شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دینیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے سنچری سکور کی۔ انھوں نے 111 گیندوں پر 132 رنز بنائے۔میچ کے شروع میں پاکستانی باولر نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا

مارک چیپمین کے کریز پرآتے ہی میچ کا نقشہ پلٹنا شروع ہوا ابتدائی تین وکٹین پچاس پر گرنے کے بعد مارک چیمپین نے بیٹنگ لائن کو سہارادیا اور انکابھرپور ساتھ سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت چھوڑ دیا تھا جب وہ محض پانچ پر کھیل رہے تھے۔ چیمپین نے اس میچ میں 132 رنزاسکور کئے ،جبکہ نسیم شاہ نے بھی میچ میں ایک کیچ ڈراپ کیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھےانکی بیٹنگ دیکھنے کے لائق تھی انکے شاندار اسٹروک دیکھ کر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اور آفیشل بھی حیران رہ گئےپاکستان کی جانب سے عرفان خان نے پانچ اوورز میں 51 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ارسلان عباس

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز تو اچھا رہا اور اوپنرز نے 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اوپنر عثمان خان 33 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور مجموعی سکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔3 وکٹیں گرنے کے بعد  قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے   ذمہ دارانہ  بیٹنگ کی بابر  83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئےبابر اعظم کے بعد وکٹیں کے گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پاکستان کی آخری چھ وکٹیں محض 22 رنز کے اضافے کے عوض گریں۔۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے نمایاں بلے باز سلمان علی آغا رہے، انھوں نے 48 گیندوں پر 58 سکور بنائے پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کیا تھا۔