معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے چھ سال بعد دوسری شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ نے اپنی پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کی۔
ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کی رسومات ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شادی کے موقع پر بادشاہ سبز کُرتے اور سنہری پگڑی میں نظر آئے، جبکہ ایشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔
انسٹاگرام پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے 2020 میں ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے جو لندن میں مقیم ہے۔
