انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس کے مطابق ایران میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ انٹرنیٹ بندش اپنے 26 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے اور 600 گھنٹوں کی حد عبور کر چکی ہے۔
نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ ’اس اقدام کے باعث ایران کے لوگ بین الاقوامی نیٹ ورکس سے کٹ گئے ہیں، جو ’جنگ کے دوران معلومات تک رسائی کے ان کے حق کی خلاف ورزی‘ ہے۔‘
کچھ ایرانیوں کو وقفے وقفے سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو رہی ہے اور بی بی سی فارسی جنگ کے دوران ان میں سے کچھ سے بات کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
ایک خاتون نے پہلے بتایا تھا کہ وہ ’بس چاہتی ہیں کہ پلک جھپکنے میں جنگ کا یہ ماحول ختم ہو جائے۔‘
خیال رہے کہ اس سےقبل ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا۔
