ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے امریکی تعاون سے خارگ آئل ٹرمینل پر حملہ کیا تو جواب میں اس ملک کی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ترجمان ایرانی افواج بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کو بھی پیغام دیا کہ جو ملک امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے دے گا، اسے ایران کے ردعمل میں اپنے توانائی کے مراکز کے ممکنہ نقصان کا علم ہونا چاہیے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا اشارہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور واقع ہے اور ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے، جس کے ذریعے ایران اپنی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات کرتا ہے۔